گورنر کے آبائی گائوں 331گ ب میں فٹبال ٹورنامنٹ ینگ فارمرز کلب نے جیت لیا

Jan 27, 2021

پیرمحل(نامہ نگار)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے آبائی گائوں 331گ ب میں کھیلے جانیوالے سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ فارمرز کلب 670/11گ ب اور 330گ ب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ فارمرز کلب نے ایک گول سے کامیابی حاصل کرلی۔جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں چوہدری محمدسرور کے بھانجے رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر کشف ریاض اللہ،چوہدری نجف ریاض اللہ اور چوہدری امجد علی ناز نے انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں