نانا کہا کرتے تھے تم پاکستان  کیلئے ضرور کھیلو گے: نعمان علی

Jan 27, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنیوالے نعمان علی نے کہا کہ میرے نانا کہا کرتے تھے کہ تم پاکستان کیلئے ضرور کھیلو گے۔ نعمان علی نے ٹیسٹ کیپ ملنے پر خوشی کا اظہارکیا اور کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے کیلئے زندگی بھر محنت کی، جو وصول ہوگئی۔ کوشش ہوگی کہ قومی ٹیم میں بھی پر فارم کروں۔میرے نانا کا یہ خواب پورا ہوا، میرے ٹیسٹ ڈیبیو پر پوری فیملی، والدین بہت خوش ہیں۔

مزیدخبریں