لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 سالہ طویل اور کامیاب کرکٹ کیریئرکے اختتام پر عمران فرحت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین منگل کے روز پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ وہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں بلوچستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ 38 سالہ بیٹسمین نے اپنے لسٹ اے کیرئیر کا آغاز سیزن 98-1997 میں کیا تھا۔ چیف ایگز پی سی بی یکٹو وسیم خان کاکہنا ہے کہ وہ ایک طویل اور کامیاب ڈومیسٹک کیرئیر کے اختتام پر عمران فرحت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران فرحت ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو اپنا تجربہ شیئر کرنے کیلئے تیار رہے،وہ پرامید ہیں کہ عمران فرحت مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار رہیں گے۔ عمران فرحت نے کہا کہ یہ ان کیلئے بہت جذباتی لمحات ہیں، ایک ایسا کھیل جس سے انہیں بچپن ہی سے محبت تھی اب اسے چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔ کیرئیر کے دوران بہت اتار چڑھاؤ آئے مگرجتنا بھی عرصہ فیلڈ پر گزارا وہ حسیںیادبن کر ہمیشہ ان کیساتھ رہے گا۔ وہ اتمام ساتھی کھلاڑیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کے ساتھ انہوں نے کبھی بھی کرکٹ کھیلی یا ڈریسنگ روم شیئر کیا ہو۔ وہ اس موقع پر اپنی فیملی کے بھی بہت مشکور ہیں کہ ان کی سپورٹ کے بغیر یہ سفر بالکل ممکن نہیں تھا۔
کیر یئر اختتام پذیر ‘فیملی کا مشکور ‘سپورٹ کے بغیر سفر ناممکن تھا: عمران فرحت
Jan 27, 2021