کراچی ٹیسٹ : جنوبی افریقہ 220رنز پر آئوٹ، پاکستان کا ٹاپ آرڈر بھی ناکام

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 14وکٹیں گر گئیں ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی جس کے بعد پاکستان نے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 33رنزسکور بنا لئے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم میں مہمان کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ڈیبیو کرایا جبکہ حسن علی کی 2 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی سکور پر ایڈن مارکرم کو واپس پویلین بھیج دیا ، وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،تیسرے نمبرپر بیٹنگ کیلئے آنیوالے راسی وین ڈیر ڈسن 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔فاف ڈوپلیسی اور ڈین ایلگر نے تیسری وکٹ کیلئے 45 رنز جوڑے جس کے بعد ڈوپلیسی 23 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 رنز بنا کر نعمان علی کا پہلا ٹیسٹ شکار بنے، نصف سنچری سکور کرنیوالے ڈین ایلگر نعمان علی کا دوسرا شکار بنے‘وہ58رنز بناسکے، ٹمبا باووما اور جارج لنڈے نے چھٹی وکٹ کیلئے 43 رنز جوڑے۔حسن علی کی تھرو پر رن آؤٹ کے نتیجے میں باووما پویلین لوٹے‘وہ سترہ رنز بناسکے۔ یاسر شاہ نے کیشو مہاراج کی وکٹیںصفر پر بکھیر دیں جبکہ 35 رنز بنانے والے جارج لنڈے کو حسن علی نے شکار بنایا۔ اینرچ نورجے کو بھی یاسر شاہ نے  شکار بنا لیا۔ لنگی نگیڈی آئوٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے‘وہ آٹھ رنز بناسکے‘کاگیسو ربادا 21رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ یاسر شاہ نے 3، شاہین آفریدی اور نعمان علی نے2،2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا ۔پانچ کے مجموعی سکور پر عابد علی 4رنز بناکر کاگیسو ربادا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، عمران بٹ بھی ربادا کی اٹھتی گیند کو نہ سمجھ سکے اور 9 رنز پر کیچ تھما دیا ۔ بابراعظم 7 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے جبکہ نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔اظہر علی پانچ اور فواد عالمی پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 33رنز بنالئے ہیں ‘کاگیسو ربادا نے دو جبکہ نورجے اور مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔گرین شرٹس کو مہمان ٹیم کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 187رنز درکار جبکہ چھ وکٹیں باقی ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...