کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑ سے گزرنے والی کراچی تا خیبر مین بین الصوبائی شاہراہ سے ہر روز ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے جن کے دھویں سے فضا آلودہ ہو رہی ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ شاہراہ کے دونوں اطراف فضا کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیئے لگے درختوں میں اضافہ کے بجائے دن بدن کمی واقع ہورہی ہے.