ٹرمپ کا مواخذہ: ڈیمو کریٹک ارکان نے آرٹیکل سینٹ میں جمع کرا دیا 

Jan 27, 2021

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سبکدوش ہونے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کیلئے آرٹیکل سینٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تاریخ شروع ہو گئی ہے۔ ٹرمپ ایسے  پہلے سابق صدر ہوں گے جن کی مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد پارلیمان میں مواخذہ ہوگا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپن حامیوں کو اکسا کر کیپٹل ہل پر حملہ کرایا۔

مزیدخبریں