بھارت کو ایک اور دھچکا: یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈامہم کا نوٹس لے لیا

برسلز (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) یورپی پارلیمنٹ نے بھارت سے متعلق ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات کا نوٹس لے لیا۔ یورپی پارلیمنٹ کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیب کے معاملے کو اٹھا لیا۔ ای یو ڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا۔ ای یو ڈس انفولیب کے مینجنگ ڈائریکٹر نے بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈا کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کو یورپی یونین میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیب کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے ’’انڈیا کرانیکل‘‘ کے معاملے پر تفصیلات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک بڑی سازش کا  انکشاف ہوا تھا۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق سے سامنے آنے والے حقائق کے مطابق ’’ای یو کرانیکل ویب سائٹ‘‘ بھارتی پروپیگنڈا مہم میں نیا اضافہ قرار دیا گیا تھا۔ تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بہت سے کالم یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے ناموں سے غلط طور پر منسوب کیے جاتے ہیں، ایسے صحافی جو بظاہر موجود نہیں ہیں۔ پاکستان مخالف مواد کو دوسری ویب سائٹوں سے لے کر اسے بھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...