مودی آمر‘ کسانوں کا احتجاج بھیانک خواب بن سکتا ہے: گارڈین 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) معروف برطانوی اخبار گارڈین نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج اور مودی کی طرز سیاست پر اداریہ لکھا ہے۔ گارڈین نے لکھا ہے کہ مودی کا طرز سیاست آمرانہ ہے۔ کسانوں کا احتجاج مودی سرکار کیلئے بھیانک خواب ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ کسانوں پر بھارتی پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا‘ کسان ڈٹے رہے اور لال قلعہ تک جا پہنچے۔ بھارتی یوم جمہوریہ پر دلی کی سڑکیں جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں۔ کسانوں نے لال قلعہ پر ترنگا ہٹا کر ’’نشان صاحب‘‘ کا جھنڈا لہرا دیا۔ فلمساز رام سبرا مین نے لکھا ہے کہ پریڈ ڈے جمہوریت کا مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ اے پی پی کے نیوز ایڈیٹر نے پولیس کے کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج پر کھل کر ٹویٹس کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...