فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن نیب خیبرپی کے میں پیش‘ ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ

Jan 27, 2021

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب خیبر پی کے نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں‘ غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ نیب آفس میں ضیاء الرحمن سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن طلب کرنے پر نیب کے آفس میں پیش ہوئے۔نیب تحقیقاتی ٹیم نے ضیاء الرحمن سے ڈیڑھ گھنے پوچھ گچھ کی۔ نیب خیبر پی کے مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں‘ غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ضیاء الرحمن کا کہنا تھا کہ  جو سوالات کئے اس کے جوابات دیدیئے۔ تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیئے۔

مزیدخبریں