اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کیلئے آواز اٹھانا ہے جو غاصب بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کئے جانے کے باوجود گزشتہ 73 برس سے دبا رکھا ہے۔