یورپی یونین میں بھارتی دعویٰ کمزور باسمتی پاکستان کی جغرافیائی شناخت قرار

Jan 27, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے باسمتی چاول کو پاکستان کی جغرافیائی شناخت قرار دے دیا۔ باسمتی کو پاکستان کی جغرافیائی شناخت سے رجسٹر کیا گیا ہے۔ ٹڈاپ نے باسمتی کا جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ آئی پی او نے باسمتی اگانے والے علاقوں کی نقشہ بندی کی ہے۔ جی آئی ٹیگ سے یورپی یونین میں باسمتی چاول پر بھارت کا دعویٰ کمزور ہو گیا۔ باسمتی چاول کے جی آئی ٹیگ کا حصول ملک کے نجی و سرکاری شعبوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں