پنجاب اسمبلی : گوگل پر مسلمانوں کے خلیفہ کی بجائے قادیانی کا نام آنے کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

Jan 27, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 53 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین میاں محمد شفیع کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے بارے میں سوالوں کے جوابات متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری احمد خان بھچر نے دیئے۔ پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی غیر حاضری کا پینل آف چیئرمین نے نوٹس لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے کا سیکرٹری کیوں موجود نہیں، جس پرپارلیمانی سیکرٹری احمد خان بھچر نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اسلام آباد میٹنگ میں گئے ہوئے ہیں، رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ موجود ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ سیکرٹری کو موجود ہونا ضروری ہے، جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سیکرٹری بلدیات کے خلاف تادیبی کارروائی کی ایوان کو یقین دہانی کروا دی۔ اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی میں ارکان کے متعلقہ محکمہ کی جانب سے بروقت جواب نہ آنے کے معاملہ کا بھی نوٹس لیا گیا ، محکمہ لوکل گورنمنٹاس موقع پر پرپیپلز پارٹی کے رکن سید عثمان محمود نے سوالات کے جوابات کے لئے مدت مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ممبران کا حق ہے کہ جو وہ سوال پوچھیں محکمے مقررہ مدت میں جواب دیں۔پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پینل آف چیئرمین جواب کیلئے وقت متعین کر دیں تاکہ جزا و سزا کا معیار مقرر ہوجائے، جس پر پینل آف چیئر مین نے معزز ممبران کے جواب اسمبلی رولز 54 کے تحت مقررہ مدت میں آنے کی رولنگ دے دی۔پینل آف چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نے مقررہ وقت میں جواب نہ آنے پر قانون لاگو کر دیا ہے،خدیجہ عمر کی تحریک التوائ￿ کا ر کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں منشیات کے تدراک کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ رکن نے درست نشاندہی ہے کہ لاہور میں آج بھی کچھ مقامات ہیں جہاں منشیات فروش ہورہی ہے لیکن ان کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ کالجز اور سکولوں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے 174 کیسز درج کروائے۔پنجاب اسمبلی کے ایوان میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔صوبائی وزیر قانون کے جواب کے دوران خلیل طاہر سندھو نے مداخلت کی۔ جس پر وزیر قانون نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے منشیات کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، طاہر خلیل سندھو کا کہنا تھا کہ شراب عیسایت سمیت سب مذاہب میں حرام ہے میرے تجربہ سے نہیں تمام مرد ممبران کے ٹیسٹ کروا لئے جائیں، جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ممبر ڈے کے موقع پر سرکاری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر کی’’وکی پیڈیا ‘‘ پر خلفائے راشدین کے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس میں کہا گیا کہ گوگل پر اسلام کے خلیفہ کو سرچ کرنے پر  مسلمانوں کے خلفیہ کی بجائے وکی پیڈیا پر قادیانی مرزا مسرور کا نام آتا ہے جو سراسر گمراہ کن اور ناقابل برداشت ہے، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ گوگل اور وکی پیڈیا کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے اس طرح کے پراپیگنڈا پر فی الفور قابو پایا جائے۔ ناصر محمود کی لوکل گورنمنٹ سے متعلق عظمیٰ کاردار کی تعلیمی اداروں میں قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھانے اور مہوش سلطانہ کی ضلع چکوال کو ٹورسٹ ڈسٹینیشن ڈکلیئر کرنے کی قرادادوں کو موخر کردیا گیا، اجلاس میں کرونا سے انتقال کر جانے والی رکن منیرہ یامین ستی کے حق میں تعزیتی قرارداد بھی پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین نے اجلاس29 جنوری جمعہ کی صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں