سیف اللہ نیازی‘ بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات وزیراعظم 5 فروری کو کوٹلی ایل او سی کا دورہ کرینگے 

Jan 27, 2021

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم پاکستان  پانچ فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اور وہاں پر ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی  اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اہم تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کر دی۔ جبکہ آزاد کشمیر کے لئے ہاؤسنگ پروگرام کے سنگ بنیاد کی تقریب عنقریب وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔  اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اچھا پیغام دیا جا سکے۔

مزیدخبریں