بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو ہی نہیں کیا گیا، فضل الرحمن کا شکوہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہلکے پھلکے انداز میں آصف علی زرداری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تو بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا  کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کیلئے کراچی کب جارہے ہیں؟ تو ان کا جواب تھا  کہ کونسی شادی ؟ بتایا گیا کہ بختاور بھٹو کی شادی ہے تو مولانا نے کہا کہ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اطلاعات کے مطابق  بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بڑے بڑوں کاتونہیں معلوم البتہ میں مدعونہیں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...