فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمشن سکرونٹی کمیٹی نے مسلم لیگ ن ، پی پی کو کل بلا لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ تحریک انصاف کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سکروٹنی کمیٹی نے دونوں فریقین کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب سکروٹنی کمیٹی و الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کے فارن فنڈز کی تحقیقات کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کو 28جنوری کو 2 بجے طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...