اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی، چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد چیئرمین نیب کو نیب کی کارروائیوں سے تنگ آکر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست بھجوا دوں گا۔ پاکستان سے باہر کاروبار منتقل کرنے والوں کی فہرست نیب کو بھجوائی جائے گی۔ براڈ شیٹ کے سنگین کے معاملے پر ایوان بالا میں بحث کی جائے۔ براڈ شیٹ معاملے پر قوم کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔ نیب کے ادارے میں صرف جھوٹے ریفرنس دائر کئے جاتے ہیں اور میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔ نیب کے بے جا نوٹسز اور جعلی ریفرنس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ چیئرمین نیب کاروباری افراد کیخلاف کارروائیاں بند کروائیں۔
چیئرمین نیب کاروباری افراد کیخلاف کارروائیاں بند کرائیں: سلیم مانڈوی والا
Jan 27, 2021