بابر اعظم نے بطور 34ویں ٹیسٹ کپتان میدان سنبھال لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں  بابر اعظم 34ویں پاکستانی ٹیسٹ کپتان کے طور پر میدان میں اترے۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار تھے، انھوں نے 1952سے 1958تک 23میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی اور 6فتوحات حاصل کیں، اتنے ہی مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سفر میں کامیاب ترین کپتان کا اعزاز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو حاصل ہے، انھوں نے 56میچز میں سب سے زیادہ 26فتوحات سمیٹیں، 19میں ناکامی ہوئی،11میچز ڈرا ہوئے، عمران خان اور جاوید میانداد نے 14، 14مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔دورہ نیوزی لینڈ میں بابر اعظم کی انجری کے سبب محمد رضوان کو پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا موقع ملا،منگل کو بابر اعظم 34ویں کپتان کے طور پر میدان میں اترے۔

ای پیپر دی نیشن