اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے اپنے عہدے سے مستعفی

Jan 27, 2021 | 14:53

ویب ڈیسک

اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے اپنے عہدے سے استغفی دے دیا ہے۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم جوزپے کونٹے بڑے پیمانے پر اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔جوز پے کونٹے کا کہنا تھا کہ اس تقریر کے بعد ملک کے صدر کے پاس جاکر انہیں موجودہ حکومت کے خاتمے کی باقاعدہ اطلاع دوں گا اور اپنا استعفی ان کے حوالے کروں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مضبوط اور عوامی مفاد میں فیصلے کرنے میں مکمل اآزاد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اب اختیارات صدر مملکت سیرجوماتریلا کے پاس ہے، صدر کسی لیڈر کو نئی حکومت بنانے کا کہتے ہیں یا الیکشن کا اعلان کرتے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

مزیدخبریں