جنوبی سوڈانی 8.3ملین باشندوں کوفوری امداد کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ کمیٹی (او سی ایچ اے) نے کہاہے کہ 8.3ملین جنوبی سوڈانی باشندوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق او سی ایچ اے نے بتایا ہے کہ جنوبی سوڈان کی سرزمین سے وابستہ ملک کی کل آبادی 11 ملین سے زیادہ ہے جس میں امداد کے محتاج افراد کی تعداد گذشتہ سال 7.5 ملین سے بڑھ کر 8.3 ملین ہوگئی ہے ۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ کمیٹی نے بڑھتی ہوئی اس تعداد کوکئی سالوں کے تنازعات آب و ہوا کی تبدیلی اور اب کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو قرار دیا ہے ان ضرورت مندوں میں 3 لاکھ 10 ہزار افرادمہاجرین اور پناہ کے متلاشی افرادبھی شامل ہیں۔دفتر کے مطابق تنازعات ، عدم تحفظ اور قدرتی آفات نے 2013 کے بعد سے اب تک تقریبا 40 لاکھ افراد کو بے گھر کردیا ہے ۔جس سے.2 ملین سے زیادہ افراد کو کھانے کی شدید عدم تحفظ کا خدشہ ہے اورپہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال شدید سیلاب کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے2019 اور 2020 میں تقریبا 1 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔جنوبی سوڈان 2011 میں آزاد ہوا اگرچہ یہ تیل سے مالا مال ہے پھر بھی یہ غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے ، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 2020 کے اندازے میں 194 ممالک میں سے 157 ویں درجہ پر آتاہے ۔

ای پیپر دی نیشن