عوامی خدمت کے مشن پر خلوص نیت سے گامزن ہیں: سبطین خان

وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف پراجیکٹس کی اپ گریڈیشن، علاقائی سیاست اور حلقہ کے ترقیاتی اہداف کی تکمیل بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سبطین خان نے وزیر اعلیٰ کو حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سبطین خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے سبطین خان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ان کی عوامی فلاح و بہبود کیلئے کاوشوں اور ٹین بلین ٹری پراجیکٹ پر متحرک کردار کو سراہا اور کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ سبطین خان نے وزیر اعلیٰ کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی خدمت کے مشن پر وہ خلوص نیت سے گامزن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن