مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں:اعجازاحمدچوہدری

Jan 27, 2021 | 20:11

تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ مریم صفدر جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں، پانامہ کے بعد براڈ شیٹ نے ان کے خاندان کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردی، قبضہ گروپوں کی سرپرستی شریف خاندان کررہا ہے،چوروں اور لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں،شریف خاندان نے دھیلے کی نہیں اربوں کھربوں کی لوٹ مار کی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان تمام فیصلے ملکی مفاد میں کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ ہم نے ٹکراؤکی سیاست نہیں کر نی اور اپوزیشن سے بھی یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی انتشار پر مبنی سیاست سے گر یز کریں اور ملک کا آگے بڑ ھنے دیں۔

31جنوری بھی آنیوالی ہے دیکھ لیں اپوزیشن کیا تیر مارتی ہے یہ لوگ بس ڈرامے کر رہے ہیں حقیقت میں یہ زیر و ہیں 'اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے وہ خود بھی جانتے ہیں انکے احتجاج اور استعفوں سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں۔ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے علی امتیازوڑائچ، قاری ذوالفقار علی سیالوی اور افتخار ساہی کے ہمراہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے لئے قائم مرکزی الیکشن آفس کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کی دھمکی سے کسی صورت خوفزدہ ہونیوالی نہیں اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے تو یہ لوگ استعفے سپیکر کو جمع کیوں نہیں کرواتے؟یہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور ملک میں انتشار پیدا کر نے کیلئے ایسی حر کتیں کر رہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا وہ جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، عمران خان 2023تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے اپوزیشن کے ہاتھوں رسوائی کے سواکچھ نہیں آئیگا ' سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں 'سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے' تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا،  وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ، جے یوآئی (ف) اور پیپلزپارٹی سے بھی کر پشن کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا، مولانا فضل الر حمن شور مچانے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ' اپوزیشن جماعتوں کو جوش سے نہیں ہو ش سے کام لینا ہوگا وہ قوم پر رحم کر یں، کورونا میں جتنی تیزی کیساتھ شدت آرہی ہے اسکے بعد ایک بھی لمحے کی کوتاہی کی گنجائش نہیں سب کو ہر صورت کورونا سے بچاؤ کے تمام ایس اوپیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مر ضی شور مچا لیں عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہیں اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر یگی۔

 

مزیدخبریں