5 فروری کوبھارتی جبر کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ بھر پوراظہار یکجتی کریں گے : راجہ  بشارت  

 صوبائی وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ  بشارت  نے کہا ہے کہ 5 فروری کوبھارتی جبر کے خلاف کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پوراظہار یکجتی کریں گے اورعالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ وہ  اپنی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات ندیم قریشی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے سنگ صوبائی سطح پر یوم یکجہتء کشمیربھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کیے گئے انتظامات پر بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو صوبائی دارالحکومت اور تمام اضلاع میں کشمیرکے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔ لاہور کے اجتماع سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورہر ضلع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر خطاب کریں گے۔ ہر ضلع میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کروائے جائیں گے- میٹرو بسوں پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے سٹکرز لگائے جائیں گے - شاپنگ مالز اور سینما گھروں میں مسئلہ کشمیر سے متعلق دستاویزی فلموں کی نمائش کی جائے گی اور ذرایع ابلاغ کے ذریعے بھی بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ راجہ بشارت نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ  یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے انتظامات کو بروقت حتمی شکل دے لیں اور اپنے اپنے علاقے کے عوام، وزراء، اراکین اسمبلی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی ان تقریبات میں شامل کریں۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...