صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں اوورسیز خواتین کے ایک وفد سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) نے بھی ان کی کاوشوں کوفراموش نہیں کیااور ان کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔او پی سی نے سمندر پار مقیم پاکستانی خواتین کی آسانی کیلئے OPC Web Portal کو از سر نوUpdate کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی خواتین اپنی شکایات کے اندارج کیلئے اوپی سی آفس1کلب روڈ جی -او-آر1، لاہور میں تشریف لا سکتی ہیں جہاں پر ان کی معاونت کیلئے او پی سی سٹاف موجود ہے۔اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانی بذریعہ ہیلپ لائن +92-42-111-672-672 پر کال کرکے یا او پی سی ویب پورٹلwww.ospc.punjab.gov.pkپراپنی شکایات کا باآسانی اندراج کرو ا سکتی ہیں۔وزیر آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ ملک وبیرون ملک خواتین کے تحفظ اور ترقی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔