آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔