اسلام آباد (اے پی پی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کامیاب جوان انوویشن لیگ منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، پروجیکٹ انوویشن چیلنج ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا کے لیے منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں جدت اور کاروباری ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔