اسلام آباد (اے پی پی):سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس میں تیزی سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ جن سے صنعتی یونٹس قائم ہونے کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔سرمایہ خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات کی فراہمی صنعتی ترقی کو فروغ دے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا جو مقامی صنعتوں کی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔مقامی صنعت کو خصوصی اقتصادی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے برابر مراعات اور چھوٹ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔