مائیکل اوون نے پاکستان کے پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) برطانوی فٹبالر اور گلوبل ساکر وینچرز کے سفیر مائیکل اوون نے پاکستان کے پہلی سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سوکرسٹی کی تعمیر این ای ڈی یونیورسٹی میں کی جائیگی، دس سالہ منصوبے کے تحت جدید ترین سوکر سٹی میں عالمی معیار کی سپورٹس سائنس کو ترقی دینے کیساتھ فٹبال فرنچائز بھی تیار کی جائیں گی۔ سوکر سٹی سٹیڈیم کے تعمیری منصوبے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔ سٹیڈیم میں6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، مجھے نوجوان کھلاڑیوں میں کھیل کے حوالے سے بھرپور جذبہ نظر آیا جبکہ جدید طرز کی سوکر سٹی اور سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے عمل میں شریک ہونے پر بہت مسرور ہوں۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی انٹرنیشنل سطح پر معیاری فٹبالرز فراہم کرنے میں کامیاب ہو گا، مائیکل اون نے اپنے دورہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کو بھی کھیل کے حوالے سے مفید قرار دیا۔ جی ایس وی کے ای او زیب خان نے کہا 20 منتخب کھلاڑیوں کو آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔سابق انٹرنیشنل سٹار نے گیند کو کک لگاکر این ای ڈی یونیورسٹی میں ساکر سٹی کا افتتاح کیا۔ پہلی بار پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لوگوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوانوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ فٹبال میں اپنا نام بنائیں، پاکستان میں یہ کھیل کافی مشہور ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...