لاہور ہائیکورٹ کا آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی درخواست زیرسماعت کیسز کیساتھ یکجا کرنے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی درخواست کو اسی نوعیت کے پہلے سے زیر سماعت کیسز کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں آوارہ کتوں کو تلف نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ کے قریب بچے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں۔سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو احکامات دیئے جائیں۔
آوارہ کتے

ای پیپر دی نیشن