لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس سروس کے افسروں کو صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر ترقی نہ دینے کے خلاف کیس پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اورآئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس سروس کی ایس پیز کواگلے عہدوں پر صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر ترقی سے محروم رکھا گیا۔پینتیس برس گزرنے کے باوجود صوبائی کوٹہ پر عمل نہ کیا جانا غیرقانونی اقدام ہے۔