مطیع اللہ آغا، عبدالخبیر آزاد ودیگر کا مولانا امجد کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)بلوچستان کے سابق گورنر سید مطیع اللہ آغااورچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد سمیت جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا خواجہ خلیل احمدو دیگر نے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور اس نفاذ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔مولانا خواجہ خلیل احمد نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے۔مرحوم کی ملی،تدریسی،جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔جے یو آئی پنجاب کے سیکریٹری جنرل مولانا صفی اللہ، حاجی منظور آفریدی، مفتی عبدالحفیظ، مولانا مفتی عقیل، مولانا فصیح الدین سیف، قاری عمران رحیمی، حافظ بلال احمد درانی، حافظ شفیق الرحمن اورحافظ عبدالرحمان سمیت دیگر نے بھی مولا نا محمد امجد خان کے چچا کی وفات پر تعزیت کیااورمرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن