لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب خدیجہ فاروقی کی زیرصدارت مسلم لیگ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماجدہ زیدی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ قائداعظم بھرپور شرکت کریگی۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی عہدیداران اور ورکرز اپنے حلقوں پر خصوصی توجہ دیں اس موقع پر ماجدہ زیدی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے‘ کنول نسیم سابق ایم پی اے و سیکرٹری اطلاعات‘ جوائنٹ سیکرٹری ہما علی شاہ‘ وحیدہ بٹ‘ نازیہ حسین‘ تحریم فاطمہ‘ رمشا حمید‘ رابعہ بصری سٹی صدر گوجرانوالہ‘ ثریا منظور جنرل سیکرٹری‘ آسیہ بٹ اور نزہت ہمدانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ قائداعظم کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ خدیجہ فاروقی اور ماجدہ زیدی نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بلدیاتی نظام کامیاب رہا۔ لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر انصاف ملا۔
مسلم لیگ (ق )قائداعظم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کریگی: خدیجہ فاروقی ماجدہ زیدی، کنول نسیم و دیگر
Jan 27, 2022