ٹرانسپیرنسی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے: صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان،ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیرڈاکٹرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،  حکومت کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں آئی تھی لیکن یہ رپورٹ بتارہی ہے کہ وہ اپنے اس مقصد میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے کہ کرپشن ختم کرنا توبہت دور کی بات ہے وہ کرپشن کم بھی نہیں کرسکی بلکہ اس میں کئی گناہ اضافہ کا باعث بنی ہے لہٰذا اس کے بعد مزید سلیکٹڈ حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے،تنظیمی عہدیداروں کے وفدصوبائی صدر حافظ نصیر نورانی،علامہ نعیم جاویدنوری صدر جے یو پی لاہور،سنیئر نائب صدر جے یو پی لاہورپیر محمداصغرنورانی،پروفیسر زوار مہروی، قاری لیاقت علی رضوی،مفتی مسعودالرحمان اور مولانا عبداللہ ثاقب گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کی ناکامی کی ذمہ داری کسی ایک وزیر پر ڈال کر اس سے استعفیٰ لینے کے بجائے وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ کو مستعفی ہوجانا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...