کاروبارکیلئے مالیاتی انتظام کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ندیم رئوف

Jan 27, 2022

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے مشترکہ تعاون سے چیمبر میںفنانشل مینجمنٹ کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا جس کامقصد تاجر وصنعت کار برادری کوضروری چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مالیاتی انتظام کے دورِ جدید کے رائج طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم رئوف ، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان،چیمبر ممبران  ،سمیڈا کے ریجنل منیجر محمد اصغر اورتربیتی شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ندیم رئوف نے کہا کہ سمیڈا خطے میں کاروباری برادری کی ترقی اور بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اور راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مل کر تواتر کے ساتھ تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔آج کا تربیتی پروگرام کاروباری برادری کو فنانشل مینجمنٹ کے حوالے رائج طریقوں کے مطابق اپنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کی ترقی کے لیے مالیاتی انتظام کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے آج کا تربیتی پروگرام کاروباری برادری کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔اس موقع پرسمیڈا کے ٹرینر نے شرکاء کو مالیاتی انتظام کے لیے رائج قوانین، طریقہ کار، روایتی و ڈیجیٹل حسابات و ریکارڈ کے حوالے سے معلومات دیں۔

مزیدخبریں