چاندی چوک سے  لیکر صادق چوک تک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بارشوں کا موسم ہوتا ہے رشید کالونی صادق آباد چوک کے گردونواح نشیبی آبادی ڈوب جاتے ہیںظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے یونین کونسل 26کے دورے کے موقع پر مقامی منتخب کونسلرملک ارشد محمود اعوان ہمراہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اہلیان علاقے کی شکایات سنتے ہوئے مزید کہا کہ مقامی ایم پی اے وزیر بننے کے بعد علاقہ سے رہائش ختم کر کے نامعلوم مقام پر شفٹ ہو چکے ہیں اور زیادہ وقت لاہور ہی میں پائے جاتے ہیں اہلیان علاقہ اور اپنے ووٹرز کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا  علاقہ مسائل کی آمجگاہ بنا ہوا ہے سٹریٹ کرائم ناجائز کمرشل تعمیرات سمیت تجاوزات کی بھرمار ہے رشید کالونی آفندی کالونی صادق آباد میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں عرشی مسجد کے سامنے گٹر کے ڈھکن غائب اور گٹر ابل رہے ہیں۔ٹیوب ویلز اکثر خراب رہتے ہیںفلیٹریشن پلائنٹ کے فلیٹریشن کارٹیج عرصہ دراز سے تبدیل نہیں ہوئے چاندی چوک سے لے کر صادق چوک تک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں چاندنی چوک کے پل کے نیچے صادق آباد پمپوں والے چوک صادق آباد چوک میں سڑکوں کو مرمت کی اشد ضرورت ہے میٹروپولٹین کارپوریشن کا سڑکیں ٹھیک کرنے والا پلا نٹ کافی عرصے سے بند اور زنگ آلود ہو چکا ہے ملازمین افسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، وزیراعلی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب سیکریٹری لوکل گورنمنٹ انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے کے مسائل حل کیے جائے۔

ای پیپر دی نیشن