لسانیت عصبیت اور قومیت کی سیا ست کرنے والوں نے عوام کو دھوکہ دیا ، طارق حسن 

کراچی (         نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ لسانیت. عصبیت و قومیت کی سیاست کرنے والوں نے عوام کو دھوکہ اور بھائی کو بھائی دست گریبان کردیا اور حقوق کے نام پر  ہزاروں افراد اموات ہوئی ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے اسکے لئے ہمارے آباؤاجداد کی جماعت اور پاکستان بنانے والی مسلم لیگ پر اعتماد و بھروسا کرلیا جائے تو عوامی حقوق اپنی دیلیز پر حاصل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی جماعتوں نے مسلسل حکومت میں بھرہور قوت حاصل ہونے کے باوجود عوام سے دھوکہ کیا جارہا ہے طارق حسن نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداواہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ق) میدان عمل میں جدوجہد کررہی ہے عوام مسلم لیگ(ق) میں شامل ہوجائیں اور اب پاکستان کی ترقی و خوشحالی ضامن مسلم لیگ ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن