کراچی کوحقوق دیکر مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ مولانا عبدالرحمٰن سلفی

Jan 27, 2022

کراچی (       نیوز رپورٹر)  امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی وہیل چیئر پر جماعت اسلامی کے دھر نے میں شریک ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مولانا کا استقبال کیا انہوں نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء کو اپنا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی حقوق اور تمام اداروں کے حقوق 1973؁ء  کے قانون اور پاکستان کے منشور کے مطابق ہر حکومتی ممبر کو تفویض کیئے جائیں۔ مولانا سلفی نے کہا کہ ریاست کا ہر شہری اپنے جائز حقوق لینے کا حق اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے ۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی ، جماعت اسلامی کے کارکنان اور کراچی کے ہر شہری کا دھرنے کو کامیاب بنانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور موجودہ حکومت سے اپنی اس پیری والی زندگی کے جذبات کو یکجا کرتے ہوئے کراچی کے تمام دینی جامعات کے مدیران ، اساتذہ کرام اور دینی مدارس کے لاکھوں طلباء و طالبات اور مجھ سمیت ہم سب اور شرکاء دھرنا حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان ، 1973؁ء کے دستور اور منشور کو حکومتی ارکان فالو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے جائز حقوق کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر افہام و تفہیم سے حل کریں تاکہ حکومتی مشنری کے تمام ادارے اور سندھ اسمبلی کے اراکین عوام کے لیئے ان کے حقوق اور مسائل کی صحیح ترجمانی کرسکیں مولانا سلفی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے کسان اور صوبہ کا ہر شہری حکومت سے بھیک نہیں بلکہ اپنے جائز حقوق کا تادم مرگ مطالبہ کرتا رہے گا۔ 

مزیدخبریں