مصر میں ابوالہول جیسے مزید دو قدیم مجسمے دریافت

Jan 27, 2022

قاہرہ (نیٹ نیوز) ابوالہول جیسے یہ مجسمے 3400 سال پہلے بنائے گئے اور اپنی تعمیر کے وقت 26 فٹ اونچے تھے۔ قاہرہ، مصری اور جرمن ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے ’الاقصر‘ (لکسر) کے مقام سے ابوالہول جیسے دو مجسمے دریافت کر لیے ہیں۔ جو آج سے تقریباً 3,400 سال پہلے بنائے گئے تھے۔ مصری وزارتِ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے مطابق، یہ مجسمے فرعون توتنخ آمون (توتن خامن) کے دادا، فرعون آمنہوتپ سوم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائے گئے تھے۔

مزیدخبریں