کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے میں بلڈر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او سمیت تین ملزمان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔بدھ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عدالت میں نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات کیس میں بلڈرز عبد القادر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او ولایت خان سمیت تین ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت درخواست ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت میں توثیق پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔