صدر کا بنوں اور اسلام آباد میں شہید پاک فوج کے جوان‘ پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو فون

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے جی -8، اسلام آباد  حملے میں شہید ہونے والے پولیس  جوان کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ  کیا۔ صدر نے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت  نے 13 جنوری کو بنوں میں پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی سرفراز علی کے ورثاء  سے بھی ٹیلی فونک رابطہ  کیا۔ صدر نے شہداء کو قوم کیلئے قربانی، خدمات پر خراج عقیدت  پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن