گوجرہ (نامہ نگار) جائیداد کے لالچ میں سگے چچا نے بھتیجیوں کو یرغمال بنا کر ایک کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 344 ج ب کا اکبر علی جس کا ذہنی تواز ن درست نہیں ہے جس کی دو بیٹیاں 35 سالہ (ف) بی بی اور 25 سالہ (ف) بی بی جن کو ان کے حقیقی چچا اصغر علی نے اپنے بیٹے فضل الرحمٰن عرف چندو اور اپنی بیوی آسیہ بی بی کی مدد سے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا اس دوران اصغر علی اپنی بھتیجی 25 سالہ (ف) بی بی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور دونوں بھتیجیوں کو نشہ کے ٹیکے لگا کر ان کا ذہنی توازن خراب کر نے کی کوشش کرتا رہا۔ بچیوں نے اس کی حرکات کا اپنی خالہ چک نمبر360ج ب بوبک کی شافیہ اسلم کوبتایا جو تھانہ نواں لاہور پہنچ گئی اور پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔