اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سری لنکن وزیر تجارت بندولا گنا وردھانا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سری لنکا وزیر مملکت برائے تجارت تھاراکا بلا سوریا موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر غور کیا گیا۔ طرفین نے کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سری لنکن وزیر تجارت نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سری لنکن وزیر نے بہترین مہمان نوازی اور نیک خواہشات پر مشیر تجارت کا شکریہ ادا کیا۔
مشیر تجارت سے سری لنکن وزیر بندولا گنا وردھانا کی ملاقات
Jan 27, 2022