کھیوڑہ (نامہ نگار) پنڈدادن خان میں گزشتہ روز چچا اور چچی کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم عمران نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پنڈدادنخان پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ اسلامیہ ہائی سکول پنڈدادنخان میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملزم عمران نے اپنے چچا اور چچی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ملزم عمران نے گزشتہ روز چچا اور چچی کو گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ ملزم عمران نے فرار ہونے کے بعد ڈھوک وینس سے گاڑی چھننے کی کوشش کی اور کار سوار کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد مبینہ طور پر ملزم عمران نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔