اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت جیل اصلاحات پر عملدرآمد کمشن کا اجلاس ہوا۔ عملدرآمد کمشن نے پاکستان بھر کی جیلوں میں شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، قیدیوں کے ساتھ بھیڑوں اور امتیازی سلوک کے مسائل کے ساتھ ساتھ جیل کے عملے کی حساسیت کی کمی کا جائزہ لیا۔ ابتدا میں ڈی جی ہیومن رائٹس نے شرکاء کو جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک، بدعنوانی اور جیل مینوئل اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات پر مشتمل شکایتی درخواست پر بریفنگ دی جو ڈسٹرکٹ جیل بھکر کے ایک قیدی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔