ستوکتلہ میں ہوٹل کے کمرے سے اسلام آباد کے تاجر کی برہنہ نعش برآمد

Jan 27, 2022

لاہور (نامہ نگار) ستوکتلہ کے علاقے میں واقع ہوٹل سے اسلام آباد کے تاجر کی برہنہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 2بچوں کا باپ 36 سالہ عامر مقبول اسلام آباد کا رہائشی اور امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا تھا۔ اس کے کمرے سے شراب کی بوتلیںبھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ عامر برہنہ حالت میں بیڈ پر پڑا تھا۔ اس کی ہلاکت کی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

مزیدخبریں