ملتان(خصوصی رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے بتایا کہ انسداد پولیو خصوصی مہم جنوبی پنجاب جاری ہے، انسدادِ پولیو مہم کے دوران جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں 36لاکھ 64 ہزار 187بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا ہے، 22 لاکھ 94 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں کور کیا جائے گا،قطرے پلوانے سے انکار کا 01 کیس سامنے آیا جن کو ٹیموں نے منا کر گزشتہ روز ہی بچے کو قطرے پلوا دئیے۔