کینیڈا میں سابق انڈین رہائشی سکول سے 93 ممکنہ انسانی قبریں دریافت

وینکوور(شِنہوا)کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں ایک ارضیاتی سروے کے دوران ایک سابق انڈین رہائشی سکول میں "ممکنہ انسانی تدفین" کے 93 مقامات کا پتا لگایا گیا ہے۔مقامی انڈین ولیمز لیک فرسٹ نیشن کے مطابق تدفین کے 93 ممکنہ مقامات کو صوبہ برٹش کولمبیا میں ولیمز لیک کے سینٹ جوزف مشن رہائشی سکول کے سابق گرانڈ سے تلاش کیا گیا ہے ، ممکنہ قبروں کی نشاندہی کرنے کیلئے گرانڈ پنیٹریٹنگ ریڈار کا استعمال کیا گیا۔ولیمز لیک فرسٹ نیشن کے چیف ویلی سیلارز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کئی دہائیوں سے سینٹ جوزف مشن میں غفلت اور بدسلوکی کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں اس سے بھی بدتر یہ کہ بچوں کے مرنے اور غائب ہونے کی بھی خبریں موصول ہوتی تھیں۔ویلی سیلارز نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے نہ صرف بچوں اور شیر خوار بچوں کے قتل اور گمشدگی کے حوالے سے کہانیاں ریکارڈ کی ہیں بلکہ انہوں نے سینٹ جوزف مشن میں بچوں پر منظم تشدد، بھوک، عصمت دری اور جنسی حملوں کی لاتعداد کہانیاں بھی سنی ہیں۔سکول سے سامنے آنیوالے نتائج کو ابتدائی سمجھا جارہا ہے کیونکہ تحقیقات ابھی تک جاری ہیں اور مزید معلومات موصول ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اب تک وسیع و عریض جائیداد کے 470 ہیکٹرز میں سے صرف 14 ہیکٹرز کی ہی جانچ کی گئی ہے۔تحقیقات کی قیادت کرنے والی وٹنی سپیئرنگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 93 میں سے 50 ممکنہ قبریں سکول کے قبرستان کے باہر پائی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن