بیجنگ (شِنہوا)وزارت ہنگامی انتظامات نے بتایا ہے کہ چین نے نئے چینی قمری سال کی تعطیلات اور سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران کام کی جگہ پر حفاظت کو یقینی بنانے ، رسک کنٹرول کی کوششوں کا معائنہ کرنے کے لئے 16 ٹیمیں ملک بھر میں روانہ کی ہیں۔وزارت ہنگامی انتظامات نے کہا ہے کہ ریاستی کونسل کے ماتحت ورک سیفٹی کمیشن آفس کے زیرانتظام معائنہ ٹیمز مارچ کے آخر تک 31 صوبائی سطح کے خطوں اور سنکیانگ پروڈکشن اور کنسٹرکشن کورمیں پیداوار کے تحفظ کی کوششوں کی نگرانی کریں گی۔چین میں شیر کا سال یکم فروری اور 2022 بیجنگ سرمائی کھیل 4 فروری سے شروع ہورہے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر حفاظتی خطرات سے دوچار علاقوں بشمول سڑک ٹریفک، تعمیرات اور شہروں کو گیس کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔