واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اس سال کے وسط مدتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ریاست کیلیفورنیا سے کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن، نینسی پیلوسی نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیواعلان میں کہا کہ اب جبکہ ہم ترقی کررہے ہیں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ایسے دور میں جب سچائی پر حملہ ہوا،کانگریس اورایک کے بعد دوسری ریاست میں رائے دہی کے حقوق پرحملہ ہوا،ایسی صورت حال میں ہماری جمہوریت سب سے زیادہ داو پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم جیسا ہم کہتے ہیں، ہم پریشان نہیں ہوتے، ہم منظم کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں کانگریس کے لیے دوبارہ انتخاب میں حصہ لوں گی اور مودبانہ طور پر آپ کی حمایت کی خواہاں ہوں۔ مجھے اس سے بہت عزت ملے گی اور اس کے لیے شکر گزار ہوں گی۔
نینسی پیلوسی کا2022 کے وسط مدتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان
Jan 27, 2022