اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان کے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لیے تعینا ت سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے سفارتخانے میں بین الاقوامی آرٹس پروجیکٹ " ٹیرے ڈی اویجن (Terre d’Origine") کے وفد سے ملاقات کی۔تفصیلا ت کے مطا بق سفیر پاکستان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ثقافت اور متنوع روایات کی سرزمین ہے۔ شمال میں گندھارا تہذیب سے لے کر جنوب میں موہنجو داڑو تک، پاکستان کو ثقافتی لحاظ سے متنوع تہذیبیں وراثت میں ملی ہیں۔پا کستانی سفیر نے وفد کو بھیر مونڈ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو کہ 800-525 قبل مسیح کے دور کے ٹیکسلا کے قدیم ترین آثار میں سے ایک ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔پا کستانی سفیر نے ملک کی سیاحتی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدھ مت، سکھ اور ہندو مت کے مقدس مقامات کا مرکز ہے۔ انہوں نے نومبر 2019 میں کرتار پور راہداری کے افتتاح سمیت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ظہیرجنجوعہ نے وفد کو بھیر مونڈ سے زمین کا ایک نمونہ بھی پیش کیاجسے بین الاقوامی آرٹ پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے 173 ممالک شرکت کریں گے۔وفد میں شامل سینڈی فلنٹو اور پراجیکٹ انچارج گرگانا سٹیفانووا ، نے بھیر مونڈ سے زمین کے نمونے لینے اور پراجیکٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دورے کی دعوت پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ فن کے منصوبہ آغاز ارض( Terre d’Origine (بصری فنون کے شعبے میں ایک آرٹ پروجیکٹ ہے، جس کی نمائش ستمبر 2022 میں اسچہ سغ الظت، لکسمبرگ میں کلچر نائٹ کے دوران کی جائے گی۔