اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر عارف علوی نے جی -8، اسلام آباد حملے میں شہیدہونے پولیس جوان کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،صدر مملکت نے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا،صدر مملکت نے 13 جنوری کو بنوں میں پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی سرفراز علی کے ورثاء سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا صدر عارف علوی کا شہداء کو قوم کیلئے قربانی ، خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔